جامعہ کراچی

بین الاقوامی مرکز میں 102 امیدواروں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی

کے اعلان کے مطابق بین الاقوامی مرکزنے102امیدواروں کو ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام برائے2020 میں

داخلے دیے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی مرکز کے ایم فل اور

پی ایچ ڈی پروگرام برائے2020 کے تحت منعقدہ داخلہ انٹرویومیں تقریبا432امیدواروں نے شرکت کی تھی جس

میں سے102 امیدواروں کو انٹرویو کے بعد کامیاب قرار دیکرایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے دیے گئے

ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دیئے گئے کل 102داخلوں میں سے58داخلے ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف

کیمسٹری جامعہ کراچی میں اور44داخلے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ

(پی سی ایم ڈی),جامعہ کراچی میں دیے گئے ہیں، کل102داخلوں میں 41ایم فل اور61 پی ایچ ڈی کے طالب علم

شامل ہیں, تفصیل کے مطابق ایچ ای جے انسٹی ٹیوٹ میں 24 ایم فل اور34 پی ایچ ڈی میں داخلے دیے گئے ہیں

جبکہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں 17 ایم فل اور27 پی ایچ ڈی میں داخلے دیے گئے ہیں۔ یہ داخلے نامیاتی کیمیا،

تجزیاتی کیمیا، طبعیاتی کیمیا، غیر نامیاتی کیمیا، حیاتی نامیاتی کیمیا، فارماکولوجی، اور مالیکیولر میڈیسن

جیسے اہم شعبہ جات میں دیے گئے ہیں۔