تاپی گیس پائپ لائن

تاپی گیس پائپ لائن، پاکستان اور ترکمانستان کا اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس پر اتفاق

تاپی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر پاکستان اور ترکمانستان نے دوبارہ پیش رفت کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق پاکستان ترکمانستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے دوران سامنے آیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مردوف نے منصوبے کے تکنیکی اور تجارتی پہلوؤں پر سیاسی رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ تاپی منصوبہ ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور بھارت تک گیس پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

تقریباً 1,800 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے سالانہ 33 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔ دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی رابطوں اور ٹرانزٹ تجارت کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔