عالمی بینک

ترقی کیلئے پاکستان کواپنی برآمدات میں تنوع اوراضافہ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، عالمی بینک

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) عالمی بینک نے کہاہے کہ بڑھوتری اورترقی کیلئے پاکستان کواپنی برآمدات

میں تنوع اوراضافہ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن

حسائن نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرجاری پیغامات میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی بحالی کے

عمل میں پاکستان کیلئے برآمدات میں تنوع اوراضافہ ناگزیر ہے۔ پاکستان کوروناوائرس کی عالمگیر وبا سے

متاثرہونے والے ممالک میں شامل ہیں اوراس وبا سے پاکستان کی برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وبا کی وجہ سے سمندری ٹریفک، عالمی سطح پر پابندیوں اور رکاؤٹوں کے تناظر میں آنے

والے مہینوں میں بین الاقوامی تجارت کیلئے اتنی امید افزاں نہیں۔اس صورتحال میں پاکستان کو اقتصادی بحالی

کے عمل میں برآمدات میں تنوع، جدت اوراضافہ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کابرآمدی

شعبہ نہ صرف زرمبادلہ کماسکتا ہے بلکہ یہ ملک میں روزگارکی فراہمی کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے

کہاکہ وبا نے دنیا میں رابطہ کاری، کھپت اورپیداوارپراثرات مرتب کئے ہیں لیکن کو چیز نہیں بدلی ہے وہ ترقی

اوربڑھوتری کیلئے برآمدات میں تنوع اوراضافہ کیلئے مسلسل کوششیں ہیں۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر

نے کہاکہ ملک میں کووڈ۔19 سے متاثرہ تعلیمی اورتدریسی شعبہ کی بحالی میں عالمی بینک اسپائیر پروگرام

کے ذریعہ معاونت فراہم کررہاہے، اس پروگرام کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے طلباء بالخصوص نوجوان طالبات

کو تدریسی مواد پہنچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ معاونت کی جارہی ہے،

پروگرام کے تحت اساتذہ کی تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔