سٹیٹ بینک آف پاکستان

ترکی کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی، درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) ترکی کوپاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی جبکہ ترکی

سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء

میں ترکی کو282.63 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 6.16

فیصد کم ہے، مالی سال 2018-19ء میں ترکی کو 300.05 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مالی سال

کے آخری مہینہ جون میں ترکی کوپاکستانی برآمدات کا حجم 23.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔گزشتہ سال جون میں

ترکی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 24.37 ملین ڈالررہاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ترکی

سے درآمدات میں 25.65 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ مالی سال 2019-20ء میں ترکی سے درآمدات کا

حجم610.70 ملین ڈالررہا، مالی سال 2018-19ء میں ترکی سے 486.01 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈ

کی گئی تھیں۔جون کے مہینہ میں ترکی سے 43.31 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی، گزشتہ سال جون میں

ترکی سے 31.08 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔