عراق

ترک شہریوں کے لیے عراق کا پیشگی ویزا لینا لازم قرار

بغداد(ڈیلی مسلم ورلڈ)عراق کی حکومت نے ترکی کے شہریوں کے لیے پیشگی ویزے کی شرط عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ یکم اگست سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

بغداد حکومت نے یہ اقدام ترکی کے فیصلے کے جواب میں کیا جس کے تحت ترک حکومت نے عراقیوں شہریوں کے لیے پیشگی ویزے کی شرط لازم کر دی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ عراق سفارتی راستوں کے ذریعے ترکی کے ساتھ رابطے کی کوششوں میں تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 2009 میں دستخط کیے گئے معاہدے پر دوبارہ سے عمل درآمد شروع ہو جائے۔

اس سمجھوتے کے تحت دونوں ملکوں کے شہری زمینی اور فضائی گزر گاہوں پر پہنچنے پر مفت ویزا حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔عراق کے تازہ ترین فیصلے کے جواب میں ترکی نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے سبب دونوں جانب ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے ۔