شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ

جدہ ایئرپورٹ کی شاندار خوبصورتی نے دبئی اور دوحہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

سعودی عرب کا جدہ میں واقع شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ صرف ایک ہوائی اڈہ نہیں بلکہ جدید انجینئرنگ آرٹیکچر کا ایسا شاہکار ہے جو دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کو حیران کر دیتا ہے۔ اسلامی فنِ تعمیر اور عالمی معیار کی سہولیات کے باعث دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے- 100 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلا مشہور حج ٹرمینل آج بھی دنیا کے منفرد ترین ایئرپورٹ ڈیزائنز میں شمار ہوتا ہے۔ روایتی عرب خیموں سے متاثر اس کی ساخت نہ صرف دیکھنے والوں کو متاثر کرتی ہے بلکہ شدید صحرائی موسم میں بھی ماحول کو نسبتاً ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
ٹرمینل کے اندر موجود دیوہیکل میرین ایکویریم ہزاروں سمندری مخلوقات کا گھر ہے، جہاں پہنچتے ہی مسافر خود کو کسی جدید ایکویریم یا سیاحتی مقام میں محسوس کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے مسافر اپنی فلائٹ سے پہلے اور بعد میں یہاں تصاویر اور ویڈیوز بنانا نہیں بھولتے۔ ایئرپورٹ کے اندر قائم جدید ریلوے اسٹیشن مسافروں کو براہِ راست مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے جوڑتا ہے، جبکہ کشادہ ہالز، جدید لائٹنگ، اسمارٹ ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی سروسز اسے مشرقِ وسطیٰ کے نمایاں ترین ایوی ایشن حبز میں شامل کرتی ہیں۔