کینیا ائیرپورٹ سےغائب

جرمنی کے 60 لاکھ ماسک کینیا ائیرپورٹ سےغائب

برلن (مسلم ورلڈ) جرمنی کے کسٹم حکام نے کہا ہے کہ کینیا کے ائیر پورٹ سے جرمنی کے لئے آنے والی 60 لاکھ ماسک کی کھیپ لاپتہ ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے کسٹم حکام نے صحت کے مراکز میں تقسیم کرنے کے لیے 60 لاکھ میڈیکل ماسک منگوائے تھے جو کینیا کے ائیرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے۔

کینیا میں 60 لاکھ ماسک غائب ہونے کے بعد جرمنی میں ماسک کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 436 ہوگئی ہے تاہم دنیا بھر میں 16 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔