شاہ سلمان بن عبدالعزیز

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا نائب امیر کویت شیخ نواف الاحمد کے نام خط

ریاض (ڈیلی مسلم ورلڈ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کویت کے نائب امیر و ولی عہد

شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے نام دستی خط ارسال کیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی خبر

رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے نائب امیر کویت کو شاہ سلمان اور ولی عہد و نائب وزیراعظم

و زیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات بھی پہنچائے ہیں۔ شہزادہ فیصل بن

فرحان نے کویتی وزیراعظم سے دونوں برادر ملکوں کویت اور سعودی عرب کے برادارنہ تعلقات اور مختلف

شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے

علاقائی وبین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد

الصباح، کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد، سعودی عرب میں تعینات کویتی سفیر شیخ

علی خالد الجابر الصباح اور معاون وزیر خارجہ برائے جی سی سی امور ناصر حجی المزین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ان دنوں امیر کویت علاج کے لیے امریکا گئے ہوئے ہیں۔