۔پاکستان بیوروبرائے شماریات

خدمات کے شعبہ میں تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران 42.96 فیصدکا اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) خدمات کے شعبہ میں تجارتی خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران 42.96

فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اس عرصہ میں خدمات کی برآمدات میں 8.6 فیصداوردرآمدات میں 24.25

فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20 ء

میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم کا 5.449 ارب ڈالررہا،پیوستہ مالی سال میں اس شعبہ کی برآمدات کا

حجم 5.966 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔اسی طرح گزشتہ مالی سال میں خدمات کے شعبہ کی درآمدات کاحجم

8.28 ارب ڈالررہا، پیوستہ مالی سال میں اس شعبہ کی درآمدات کاحجم 10.936ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔

مالی سال 2019-20ء میں خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 2.834 ارب ڈالررہا۔ پیوستہ مالی سال میں اس

شعبہ کا تجارتی خسارہ 4.9 ارب ڈالررہاتھا۔دریں اثناء پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے

پہلے مہینہ میں 10.24 فیصد کمی آئی۔ جولائی 2020ء میں ملک کاتجارتی خسارہ 1.64 ارب ڈالررہا،

گزشتہ سال جولائی میں ملک کا تجارتی خسارہ 1.82 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال کے پہلے ماہ

میں ملکی برآمدات کا حجم دو ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے

میں 6.04 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 1.886 ارب ڈالر

ریکارڈکیاگیاتھا۔اسی طرح اس عرصہ میں درآمدات میں کمی کاتناسب 1.97 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔