جب آپ کو چوٹ لگتی ہے یا انجیکشن کی سوئی چبھتی ہے، تو جسم کے اس حصے سے درد کے سگنلز برقی لہروں کی صورت میں آپ کے دماغ کی طرف دوڑتے ہیں۔ لیکن ہمارا دماغ صرف درد کا سگنل وصول نہیں کرتا، بلکہ وہ ماحول کا جائزہ بھی لیتا ہے-جب آپ اپنی آنکھیں بند کر لیتے ہیں، تو دماغ اندھیرے میں خطرناک سے خطرناک قیاس آرائیاں (Overthinking) کرنے لگتا ہے اور درد کا احساس 100 گنا بڑھ جاتا ہے-لیکن جیسے ہی آپ اسی جگہ کو بچشمِ خود (اپنی آنکھوں سے) دیکھتے ہیں، تو آپ کا بصری نظام (Visual System) دماغ کو تسلی بخش سگنل بھیجتا ہے:
“سکون رکھو! جگہ کنٹرول میں ہے، کوئی بڑی تباہی نہیں ہوئی۔”
دماغ اس بصری ثبوت (Visual Proof) کو دیکھ کر ایک دم پرسکون ہو جاتا ہے اور پین سگنلز کا والیم کم کر دیتا ہے۔ ساتھ ہی جِسم میں قدرتی طور پر درد کو دبانے والے کیمیائی مادے (جیسے Endorphins) خارج ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
انجیکشن لگواتے وقت منہ موڑنا یا آنکھیں بند کر لینا اصل میں آپ کے درد کو بڑھاتا ہے، کم نہیں کرتا- جب بھی کوئی چھوٹی موٹی چوٹ لگے، خوفزدہ ہونے کے بجائے پرسکون ہو کر اس جگہ کو دیکھیں۔ آپ کا دماغ فوراً اس حصے کو “سیف زون” قرار دے دے گا۔