دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار453 ہوگئی

بیجنگ (مسلم ورلڈ) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنسز وانجینئرنگ نے نوول کروناوائرس کی وبا ء سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں مصدقہ مریضوں کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں.

یہ اعداد 8 اپریل کو 0500 جی ایم ٹی تک ہیں جس کے مطابق پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے کل مریضوں کی تعداد 14لاکھ 30ہزار453 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں یہ تعداد 3 لاکھ 99 ہزار81 ہوگئی.

سپین میں 1 لاکھ 41 ہزار942، اٹلی میں 1 لاکھ 35ہزار586، فرانس میں 1لاکھ 10ہزار70جبکہ جرمنی میں 1 لاکھ 7 ہزار663 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اسی طرح ایران میں 62 ہزار589، برطانیہ میں 55 ہزار949، ترکی میں 34 ہزار109مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔

سوئیٹزرلینڈ میں 22ہزار253جبکہ چین میں 83ہزار159مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔