ادارہ شماریات

دوسال میں آٹے کی فی کلو اوسط قیمت میں 12 روپے اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو سال میں آٹے کی فی کلو اوسط قیمت

میں 12 روپے اضافہ ہوا جس سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت میں 331 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ

2 سال میں چینی کی اوسط قیمت فی کلو 40 روپے بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 سال میں

دال مسور 38 روپے، دال مونگ 115 روپے، دال ماش 95 روپے، دال چنا 19 روپے، چاول 13 روپے اور دودھ

17 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔اس کے علاوہ چھوٹے گوشت کی قیمت میں184، بڑے گوشت کی قیمت میں 95 روپے

اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق2 سال کے اندر آلو کی قیمت ڈبل سے بھی زیادہ ہو گئی اور 2 سال میں 200

گرام چائے 26 اور دہی 17 روپے فی کلو مہنگی ہوا۔