ولادیمیر پوٹن

روسی صدر کی ایران اور خلیج فارس پر7 ممالک کے سربراہان کی آن لائن کانفرنس کی تجویز

ماسکو ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جرمنی اور ایران کے رہنماﺅں کی شرکت کے ساتھ اقوام متحدہ

سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے پانچ مستقل ارکان کی ایران اور خلیج فارس کی صورتحال پر آن لائن اجلاس کی تجویز

پیش کی ہے۔ پوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ان رہنماں کو اس معاملے پر مزاکرات کے لئے اصولی طور پر اتفاق کرنا چاہئے ،

ہماری تجویز ہے کہ ساتوں ممالک کی وزارت خارجہ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر اتفاق کریں ،اس کے لئے ضروری انتظامات کریں

اور ویڈیو کانفرنس کا شیڈول طے کریں۔انہوں نے کہا کہ یو این ایس سی میں ایرانی مسئلے پر بات چیت شدت اختیار کرتی جارہی ہے ،

اور ایران کے خلاف بے بنیاد الزمات عائد ہونے سے صورتحال مزید خراب ہورہی ہے اور سلامتی کونسل کے سابقہ متفقہ فیصلوں

کو ختم کرنے کے لئے نئی مسودہ قراردادیں تیار کی جارہی ہیں۔ پوٹن نے کہا کہ روس ایرانی جوہری معاہدے ، مشترکہ جامع

منصوبہ برائے عمل(جے سی پی او اے) کے لئے مکمل پرعزم ہے، جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا 2015 میں ایک بڑی سیاسی

اور سفارتی کامیابی تھی ۔اس معاہدے نے مسلح تنازعے کے خطرے میں کمی کو ممکن اور جوہری عدم پھیلا معاہدے کو مضبوط بنایا۔

صدر پوٹن نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عملدرآمد کے لئے اجتماعی حمایت کا حصول ضروری ہے .

جس میں جے سی پی او اے کے نفاذ کے لئے ایک بین الاقوامی قانونی ڈھانچہ متعین کیا گیا ہے۔