سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن کا اسلام اور اللہ پر توکل کے حوالے سے ایمان افروز بیان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو گیا ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں مائیک ٹائسن نے کہا تھا کہ ’’میں مسلمان ہونے پر بہت خوش ہوں، اللہ کو میری ضرورت نہیں بلکہ مجھے اللہ کی ضرورت ہے‘‘۔ مائیک ٹائسن نے 1990 کی دہائی میں جیل کے دوران اسلام قبول کیا تھا اور وہ متعدد بار عوامی سطح پر اور اپنے انٹرویوز میں اپنے اسلامی عقیدے اور دین سے محبت کا کھل کر اظہار کر چکے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مائیک ٹائسن کے اس خوبصورت بیان کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ ان کے ایمان کی مضبوطی کے لیے دعائیہ کلمات لکھ رہے ہیں۔