سری لنکا

سری لنکا پارلیمانی انتخابات ، لوگوں نے کورونا کے خدشات کو دور کرتے ہوے پولنگ میں حصہ لیا

بگوٹا ( ڈیلی مسلم ورلڈ) سری لنکا میں لوگوں نے کورونا کے خدشات کو دور کرتے ہوے پولنگ مراکز میں داخل ہو کر نئی

پارلیمنٹ کے انتخاب کے لئے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راجا پاکسے 225 نشستوں

والی پارلیمنٹ میں اپنی پارٹی کے لئے دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ صدارت کو مزید طاقتور بنانے کے

لئے آئینی اصلاحات کے ذریعے اپنے معاشی اور قومی سلامتی کے ایجنڈے کو نافذ کرسکے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ووٹرز

نے ووٹنگ کے دوران ماسک پہنا تھا اور ایک میٹر کا فاصلہ رکھا تھا ۔” کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رائے

دہندگان کو اصولوں کی پابندی کرنے کے لئے طبی عملہ بھی تعینات کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کے چیئر مین ،

مہندا دیشاپریہ نے کہا ، “پولنگ اسٹیشن کو ساحل سمندر ، ریستوراں اور بازار سے زیادہ محفوظ بنایا گیا تھا ۔