فیصل بن فرحان

سعودی عرب مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے،وزیر خارجہ

ریاض ( ڈیلی مسلم ورلڈ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کے

ملک کا قضیہ فلسطین سے متعلق اصولی اور مسلمہ موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور دوسرے

پڑوسی ملکوں کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضا کے استعمال کی اجازت دینا مملکت

کے قضیہ فلسطین سے متعلق موقف میں تبدیلی نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے یہ

وضاحت ایک ایسے وقت میں دی جب دوسری طرف متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے

قیام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضا کو بھی استعمال کیا جا رہا

ہے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کی

اجازت پر بعض حلقوں کی طرف سے سامنے آنے والی تنقید کو مسترد کر دیا گیا ۔وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن

فرحان نے ٹویٹرپراپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سعودی عرب خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے ہونے والی تمام

مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آج بھی عرب امن فارمولے پر قائم ہے۔