ڈرون حملہ

سعودی عرب پر کیا جانے والا ڈرون حملہ ناکام

ریاض(ڈیلی مسلم ورلڈ) سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کے ڈرون حملہ ناکام بنادیا۔عرب خبر رساں ادارے

کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے یمن کی طرف سے سعودی عرب پر کیا جانے والا حملہ ناکام بناتے ہوئے

ڈرون کو مارا گرایا۔سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ڈرون مار گرانے کی تصدیق کرتے

ہوئے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا .

جس میں سویلین اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سعودی فوجی اتحاد نے

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا جس میں حوثی باغیوں نے

ڈرون اور دو بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے۔