سعودی مساجد

سعودی مساجد میں صرف چار لاؤڈ سپیکرز کی اجازت

ریاض (ڈیلی مسلم ورلڈ) سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ریاض نے تمام مساجد کے ائمہ کو

ہدایت کی ہے کہ وہ چار سے زیادہ بیروجی لاؤڈ سپیکرز ہٹا دیں۔سعودی اخبار کے مطابق وزارت اسلامی امور نے ہدایت کی ہے کہ

جب لیکچرز یا درس دیا جارہا ہو تو بیرونی سپیکر بند کردیئے جائیں۔ یہ ذمہ داری امام اور مسجد کے موذن کی ہے۔ خلاف ورزی پر

دونوں کا احتساب ہوگا۔ وزارت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علی الحارثی نے تمام مساجد کے ائمہ اور موذنوں کو تحریری طور پر تاکید

کی ہے کہ چار سے زیادہ بیرونی لاؤڈ سپیکر نہ ہوں۔ڈاکٹر الحارثی کے مطابق یہ تنبیہ ان رپورٹوں کے تناظر میں کی جا رہی ہے.

جن سے پتا چلا تھا کہ مساجد میں درس اور لیکچرز کے دوران خارجی سپیکر کھلے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آس پاس کے

مکینوں کو مشکل ہوتی ہے۔