سونے

سونے کی فی تولہ قیمت مزید 6100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی سطح پر آگئی

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) سونے کی فی تولہ قیمت مزید 6100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی

سطح پر آگئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ

جاری رہا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت55ڈالر کی نمایاں کمی سے1933ڈالرہو گئی عالمی

مارکیٹ کے زیر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کا رجحا ن رہااور آل سندھ

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2900روپے کی

کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 20ہزار روپے ہو گئی اسی طرح

5ہزار229روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ2ہزار881روپے ہو گئی