سپین

سپین کے علاقے سیوٹا میں ہزاروں تارکین وطن کی آمد18 لاشیں برآمد، سپین کے وزیراعظم خود موقع پر پہنچ گئے، سرحد پر ہائی الرٹ

مراکش سے سپین کے علاقے سیوٹا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش نے ایک بار پھر انسانی المیہ جنم دے دیا۔ ہزاروں افراد نے تیر کر اور سرحدی باڑ عبور کر کے سیوٹا پہنچنے کی کوشش کی۔ اس دوران کم از کم 18تارکینِ وطن سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ ہسپانوی حکام کے مطابق یہ لاشیں سیوٹا کے ساحل سے برآمد ہوئیں، جبکہ حالیہ مہینوں میں اس راستے پر ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تقریباً 60 تک پہنچ چکی ہے۔ ہزاروں افراد کے اچانک داخل ہونے سے سیوٹا کے مہاجر مراکز بھر گئے، سینکڑوں افراد کو کھلے آسمان تلے رات گزارنی پڑی، اور سپین نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج، اضافی پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے-