ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی ، سرپرست اعلیٰ مرکزیہ اسلام آباد حافظ مقصود احمد اور خالد محمود اعظم آبادی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت سعودی عرب خصوصاً حرمین شریفین سے ہمارا ایمانی تعلق ہے جو کہ ہماری عقیدتوں کا مرکز اور ان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ حرمین شریفین کی حفاظت اور سعودی عرب کی سلامتی ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے ۔ حوثی باغیوں کے خلاف مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سعودی عرب کی ساتھ کھڑی ہے ۔ امریکہ ، اسرائیل اور ایران ایک منظم سازش کے تحت عالم اسلام کے مرکز سعودی عرب کو کمزور کرنے اور مسلمانوں کو باہم دست گریباں کرنے کے لیے حوثیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔ امریکی اڈوں کے بہانے سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک پر حملے نام نہاد اسلامی ٹھیکیداروں کی وہ چال ہے جو ان کے بڑے عرصہ دراز سے چلتے آ رہے ہیں ۔ علامہ عبدالرشید حجازی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل نے حملوں میں ایران کی مکمل قیادت کو ختم کر دیا ۔ مگر افسوس کہ ایران اسرائیل و امریکہ پر حملے کرنے کی بجائے شروع دن سے ہی عرب ممالک پر حملے کر رہا ہے ۔ آخر ان کا یہ عمل سعودیہ سے بغض نہیں تو اور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا سعودی عرب نہ صرف ہماری عقیدتوں کا روحانی مرکز بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کا سب سے سچا خیر خواہ ، ہمدرد اور مدد گار ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ علامہ عبدالرشید حجازی نے مزید کہا کہ آج امت مسلمہ پر ایک کڑا وقت آیا ہے ۔ کیونکہ ہندو یہود ایک منظم و عالمی سازش کے تحت اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کے سب سے بڑے قلعے کو زیر کرنے کی مذموم و گھناؤنی سازشیوں میں مصروف ہے ۔ لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے آج اللہ رب العزت کی رحمت اور خاص فضل سے پاک فوج کے شاہین سعودی عرب میں موجود ہیں جو کہ مسلمانوں کے روحانی مرکز مکہ و مدینہ بلخصوص حرمین شریفین کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرے گے اور جس نے بھی میلی و گندی آنکھ سے دیکھا اس کی آنکھیں نوچ لے گے کیونکہ حرمین شریفین کی حفاظت اور سعودی عرب کی سلامتی ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے ۔