fuel

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو آ رہا ہے- توانائی کا بڑا بحران دوبارہ جنم لے رہا ہے اور خام تیل89 ڈالرفی بیرل کا ہو گیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔ تازہ ترین جھڑپوں کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ دنیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں مختلف نوعیت کے ردِعمل سامنے آئے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 87 سے89 امریکی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 82 امریکی ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔