حماس

عرب عوام اسرائیل سے دوستی کرنےوالے حکمرانوں کے خلاف باہرنکلیں،حماس

مقبوضہ غزہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے عرب

اور مسلمان ممالک کی اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنےوالے حکمرانوں پر دباﺅ ڈالنے کے لیے

سڑکوں پر نکل کر صدائے احتجاج بلند کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ

قابض صہیونی مجرموں کے لیے تحفہ اور فلسطینی قوم کے بنیادی اور اصولی حقوق کی قیمت پر دشمن کے ساتھ تعاون

کے مترادف ہے۔انہوںنے عرب ممالک کی عوام پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے حکمران طبقے کے

خلاف میدان میں نکلیں۔انہوںنے کہا کہ امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض

صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔حماس رہ نما نے کہا فلسطینی قوتوں نے

اندرون اور بیرون ملک اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنےوالوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر سطح پر سرگرمیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔