فرقہ ورانہ فسادات

فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش ہورہی ہے، اسرائیل میں موسادکی خاتون فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے،پیر نورالحق قادری

اسلام آ باد (ڈیلی مسلم ورلڈ ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا فرقہ ورانہ فسادات کی کوشش ہورہی ہے، اسرائیل میں موسادکی خاتون فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے اور اسرائیل میں بیٹھی یہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کررہی ہے ، خاتون فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر بھیج دیتی ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام برین اسٹارمنگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کنونشن کا مقصد اس سازش کے ہاتھوں عوام کواستعمال ہونے سے بچانا ہے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے رحمت ہے اختلاف پیدا کرنا زحمت ہے، حکومت نےعلماکی مدد سے کورونا کی وبا کےسامنے بندھ باندھا، ریاست ہر صورت اپنی رٹ برقرار رکھے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا بدقسمتی ہے محرم میں انتظامی افسرعلماکوپرامن رہنے کی تلقین کرتے ہیں، علمائے کرام کو یہ کام خود کرنا چاہیے، پیغام پاکستان ایک قومی دستاویز ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل جو سفارشات دے وہ مسجد و منبر تک جانی چاہے۔