شاہ سلمان بن عبدالعزیز

فرماں روا شاہ سلمان کی لبنان کے لیے فوری انسانی امداد پیش کرنے کی ہدایت

ریاض (ڈیلی مسلم ورلڈ) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے

والے دھماکے کے بعد لبنان کے لیے ہنگامی طور پر انسانی امداد بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ امداد شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے بھیجی جائے گی۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم

حرمین شریفین اس مشکل گھڑی میں برادر لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے شدید خواہاں ہیں۔

وہ بیروت کی بندرگاہ کے دھماکے کے بعد لبنانی عوام کے لیے معاونت اور امداد پیش کرنا چاہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ مملکت کی حکومت ہنگامی بنیادوں پر شاہ سلمان

امدادی مرکز کے ذریعے انسانی امداد پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اقدام اس الم ناک آفت کے اثرات کا

مقابلہ کرنے میں بردار لبنانی عوام کے ساتھ یک جہتی کے واسطے کیا جا رہا ہے۔سعودی وزارت خارجہ

نے باور کرایا کہ اس مشکل گھڑی میں مملکت پوری طرح برادر لبنانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔