بیروت

لبنان، بیروت دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 154 ہوگئی

بیروت(ڈیلی مسلم ورلڈ) لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر منگل کو ہونے والے لرزہ خیز دھماکوں

میں ہلاکتوں کی تعداد 154 ہوگئی ہے،یہ بات وزیر صحت حماد حسن نے جمعہ کو بتائی۔قومی خبر رساں ایجنسی

کے مطابق حسن نے بتایا کہ 5 ہزار زخمیوں میں سے 20 فیصد کا اسپتال میں داخل ہونا ضروری ہے.

جب کہ سنگین نوعیت کے کیسز کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ہے کیونکہ ٹوٹے شیشوں سے لوگوں کو

شدید زخم آئے ہیں جس کے لئے سرجری کی ضرورت ہے۔منگل کی شام دو بڑے دھماکوں نے بیروت

کی بندرگاہ کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں کم از کم 154 افراد ہلاک اور 5ہزار کے قریب زخمی ہوگئے.

جب کہ شہر میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔