شبلی فراز

محرم الحرام کا مہینہ ہمیں حق پر ڈٹ جانے اور بڑی قربانی سے دریغ نہ کر نے کی یاددہانی کراتا ہے ، شبلی فراز

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا

مہینہ ہمیں حق پر ڈٹ جانے اور بڑی قربانی سے دریغ نہ کر نے کی یاددہانی کراتا ہے ۔

اپنے بیان میں انہونے کہاکہ دعا ہے کہ نیا ہجری سال پوری امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت و برکت ہو۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں حق پر ڈٹ جانے،

اور اس کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔