حماس

مسجد اقصی کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات نسل پرستی کا مظہر ہیں،حماس

غزہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مسجد اقصی کے تاریخی آثار تبدیل کرنے کے اسرائیلی

اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی مسجد ابراہیمی کے آثار تبدیل کرنا صہیونی ریاست کی

کھلم کھلا نسل پرستی کی عکاسی کرتے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف

القانوع نے ایک بیان میں فلسطینی قوم سے بالخصوص اور عالم اسلام اور عرب ممالک پر بالعموم زور دیا کہ

وہ مسجد ابراہیمی کے تقدس کے دفاع کے لیے موثر اقدمات کریں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے مسجد

ابراہیمی کے حوالے سے حالیہ اقدامات مسجد کی تاریخی اسلامی شناخت مٹانے کی سازشوں ، دیگر فلسطینی

مقدسات کو نقصان پہنچانے اور فلسطینی قوم کے مذہبی حقوق کی پامالیوں کا حصہ ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ

اسرائیلی ریاست الخلیل شہر، مسجد ابراہیمی سمیت دیگر مقدس مقامات کی تاریخ کو جعل سازی کے ذریعے

مسخ کرنے کی سازش کررہاہے۔ غرب اردن کا تاریخی شہر الخلیل اور القدس صہیونی ریاست کا مرکزی ہدف ہیں۔