یوسی کوہن

موسادچیف کے ایک بار پھر قطری عہدیداروں سے رابطے کا انکشاف

تل ابیب (ڈیلی مسلم ورلڈ) ایک اسرائیلی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ ہے کہ خفیہ ادارے موسادکے

سربراہ یوسی کوہن نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کے بارے میں قطر کے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب موساد کے سربراہ نے قطری عہدیداروں

سے بات چیت کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے قطری فنڈز کو غزہ منتقل کرنے کی اجازت دینے کے حوالے

سے قطری حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ٹی وی چینل نے اشارہ کیا کہ تل ابیب اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے

کہ دوحا آنے والے مہینوں یعنی اگست کے بعد غزہ کو رقوم کی منتقلی جاری رکھے گا۔گذشتہ فروری میں

سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین نے انکشاف کیا تھا کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے موساد کے

سربراہ یوسی کوہن اور ایک اعلی درجے کے فوجی کمانڈر کو قطر روانہ کیا ہے تاکہ وہ دوحا کو

حماس کی حمایت جاری رکھنے کے لئے قائل کریں۔