فیاض الحسن چوہان

مولانا (ن) لیگ اور پی پی دھوکے کے بعد”جو درد ملا اپنوں سے ملا“گنگناتے پھریں گے ‘فیاض الحسن چوہان

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ کئی ماہ پہلے کہا تھا ن لیگ اور پیپلز پارٹی

مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ دے گی،مولانا اس دھوکے کے بعد”جو درد ملا اپنوں سے ملا“گنگناتے پھریں گے ،مولانا فضل

الرحمان کی ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر تنقید میری پیش گوئی کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان ن

ے کہاہے کہ شاید پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو عقل آ گئی ہے ،فضل الرحمان کا مقصد پی پی اور ن لیگ کے مال سے اپنی جیبیں

بھرنا ہے،انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کو چاہئے کہ 2023 تک ہاتھ میں تسبیح لے توبہ استغفار کریں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے

مزید کہاکہ اپوزیشن کا مقصد ایک دوسرے کی گردن پر پاؤں رکھ کر اقتدار حاصل کرنا ہے ،آصف زرداری کی ن لیگ اور شہباز شریف

پر تنقید سے اتحاد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان

معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم ملک بن رہا ہے۔