یاسمین راشد

نوازشریف کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی،یاسمین راشد

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی

بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی، نوازشریف نے ڈیمانڈ کیا کہ وہ بیرون ملک جا کرعلاج کرانا چاہتے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ن لیگ اس وقت بڑی زیادتی کررہی ہے، نوازشریف کیعلاج پر

ن لیگ نے تماشہ بنا رکھا ہے۔ ہم نے نوازشریف کی بیماریوں کی تشخیص کی اورعلاج بھی شروع کر دیا تھا،

یہاں اچھے علاج کے سبب نوازشریف کے پلیٹلیٹس بہتر ہو رہیتھے۔ ان کو آغاخان ہسپتال سے بھی علاج کرانے

کی آفرکی تھی جو انہیں نے مسترد کر دی۔ یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کا علاج سروسز ہسپتال میں ہو رہا

تھا، انہوں نے پہلے کہا کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے کنسلٹ کریں گے، پھر کہا شریف سٹی ہسپتال میں علاج کرانا

چاہتے ہیں، وہاں جانے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بیرون ملک جا کرعلاج کرانا چاہتے ہیں۔

نوازشریف حکومت اورعدالت سے کمٹمنٹ کر کے گئے ہیں، ان کی شروع سے ہی باہرجانے کی نیت تھی۔