نیویارک

نیویارک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گیی

نیویارک (مسلم ورلڈ)) نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ ریاست نیویارک میں کروناوائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 105 تک پہنچ گئی ہے۔گورنر نے کہا ہے کہ ایک ہی رات میں 16 مریض سامنے آئے ہیں،

انہوں نے ہفتہ کو مہلک وائرس کیخلاف ریاست میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے رات کو مزید ٹیسٹ لئے ہیں۔

گورنر کے پریس آفس کے مطابق کومو نے امریکہ کی وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نیویارک ریاست کی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے نجی لیبارٹریز، خودکار اور مینوئل ٹیسٹ کرنے کی منظوری میں تیزی لائے۔

پریس آفس کے مطابق انہوں نے نیویارک کے رہائشیوں پر بھی زور دیا کہ وہ گھر میں رہ کر کام کریں اور زیادہ پرہجوم جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں تاکہ وائرس کا پھیلا روکتے ہوئے اس پر قابو پایا جاسکے۔

ریاست کے محکمہ صحت کے مطابق نیویارک شہر سے باہر 93مصدقہ مریض ہیں۔کومو نے کہا کہ ریاست فوری طور پر متحرک ہوگئی تھی لیکن وفاقی حکومت سست تھی اور اب تک سست ہے۔

گورنر نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت ان نجی لیبارٹریز کی آج ہی منظوری دے تاکہ ہم موجودہ صورتحال پر قابو پاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس و قت وائرس سے زیادہ وبا کا خوف زیادہ بدتر ہے اور یہ اضافی آن لائن سہولیات یقینی بنائیں گی کہ ہمارے پاس مزید حقائق ہیں جس سے لوگوں کو پرسکون رہنے میں مدد ملے گی۔