عبدالعلیم خان

وزیر اعظم نے 2برس میں ملک کے اڑھائی ہزار ارب روپے بچائے، عبدالعلیم خان

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے 2برس میں ملک کے اڑھائی ہزار ارب روپے بچائے، عمران خان ملک گیر تبدیلی کی طرف گامزن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم کے حالیہ اقدامات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا وزیر اعظم نے 2برس میں ملک کے اڑھائی ہزار ارب روپےبچائے، ماضی کی نا اہلی اور ملی بھگت قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا رہی تھی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکمت عملی،بصیرت اور قابلیت ثابت ہوگئی، ریکوڈک،کار کےاورجی آئی ڈی سی میں بھاری بچت کی گئی، آئی پی پی اوردیگرمنصوبوں میں نئے معاہدے عمران خان کااصل وژن ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بد عنوانی اور لوٹ مارروک کرقومی خزانے کا تحفظ یقینی بنایا گیاہے، گیس سرچارج کیس میں کامیابی سےنجی کمپنیوں سے 400ارب کی وصولی ہوگی۔

وزیراعظم کےاقدامات سے نئےپاکستان کی تعمیرہونے جارہی ہے، بچائی گئی رقم 3برس کے ترقیاتی بجٹ سے بھی زیادہ ہے، عمران خان ملک گیرتبدیلی کی طرف گامزن ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے، معیشت مستحکم ہوگی۔