ٹرمپ

ٹرمپ کےگرد “کورونا وائرس” کا گھیرا تنگ، 2 قریبی ساتھیوں میں کورونا کا شبہ

واشنگٹن (مسلم ورلڈ) امریکی صدر ٹرمپ کے 2 قریبی ساتھیوں کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، دونوں کو الگ کر دیا گیا ہے،

ٹرمپ سے متعلق امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا یا نہیں، وائٹ ہاوس کے ڈاکٹر سے رجوع کروں گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے 2قریبی ساتھیوں کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، وائٹ ہاﺅس کے نامزد چیف تین دن قبل ٹرمپ سے بھی ہاتھ ملا چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امریکا میں صدر ٹرمپ سے قریبی رابطہ رکھنے والے کانگریس کے دو ارکان میں کرونا کا شبہ ہے، دونوں ارکان کو الگ کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن رکن ڈوگ کولنز نے ٹرمپ سے ہاتھ ملایا تھا جبکہ میٹ گیٹز نے ٹرمپ کے ساتھ ایئرفورس ون میں سفر کیا تھا۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا یا نہیں، وائٹ ہاوس کے ڈاکٹر سے معلومات لے کر جواب دوں گا۔