عالمی بینک

ٹڈی دل سے نمٹنے اور تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، عالمی بینک

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)عالمی بینک نے کہاہے کہ ٹڈی دل سے نمٹنے اورسکولوں وتعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کاسلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے نئے تعینات ہونے والے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری پیغامات اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 31 جولائی کوعالمی بینک کے انتظامی بورڈ نے پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے اورکووڈ۔19 کی وجہ سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے دو پروگراموں ایسپائر اور لیفس کیلئے انٹرنیشنل ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن سے 400 ملین ڈالرکے رعایتی قرضوں کی منظوری دیدی ہے۔

اس اقدام سے پاکستان میں غذائی سلامتی کو محفوظ بنانے اوررکووڈ۔19 کی وجہ سے بندتعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی میں مددلیگی۔انہوں نے کہاکہ دونوں پروگراموں کے مختصر اور طویل المیاداثرات مرتب ہوں گے۔ ناجی بن حسائن نے کہاہے کہ ان کی اولین ترجیح یہ ہوگی کہ نہ صرف کووڈ۔19 بحران کے صحت اوراقتصادی شعبہ پرفوری اثرات کوکم کرنے بلکہ سماجی اوراقتصادی اصلاحات کے پروگرام میں پاکستان کوبھرپورمعاونت فراہم کی جائے تاکہ پاکستان سبک رفتاری سے بحالی کے سفرکادوبارہ سے آغازکرسکے۔