شی جن پھنگ

پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل میں اعلی سطح کے ڈیزائن اورعوامی رائے کو ہم آہنگ کیا جائے،چینی صدر

بیجنگ(ڈیلی مسلم ورلڈ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی تیاری میں اعلی سطح

کے ڈیزائن اور عوام کی رائے کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔صدر شی جو چین کی

کمیونسٹ پارٹی( سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے

چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ اقتصادی اور سماجی ترقی کے پانچ سالہ منصوبوں کی تشکیل اور اس پر عمل

درآمد چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی)کے لئے ملک پر حکمرانی کرنے کے اہم طریقوں میں سے ہے۔

صدر شی نے عوام کے لئے رائے دینے اور ان کی تجاویز حاصل کرنے کے چینلز کو وسیع کرنے کی ضرورت

پر زور دیا کیونکہ پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل میں معاشی اور معاشرتی ترقی کے تمام پہلوں کو شامل

کیا گیا ہے جس کا پیداوار اورعوام کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔شی نے زور دیا کہ معاشرے کے تمام شعبوں

سے تعلق رکھنے والے افراد اور لوگوں کو مختلف طریقوں سے مشورے دینے کی ترغیب دی جائے.

تاکہ سماجی توقعات ، عوام کی فہم و دانش ، ماہرانہ مشورے اور تجربہ ابتدائی سطح سے اس منصوبے

میں شامل ہوسکے۔چین آئندہ سال سے شروع ہونے والے معاشی اور سماجی ترقی کے 14 ویں

پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد کرے گا۔ جس کی تشکیل کا کام جاری ہے ۔