پاکستان میں 74 شدت پسند ہلاک

پاکستان میں 74 شدت پسند ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی 10 روزہ کارروائیاں

پاکستان میں 74 شدت پسند ہلاک ہونے کی اطلاع سیکیورٹی حکام کی جانب سے دی گئی ہے، جن کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 74 شدت پسند مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے میر علی اور اورکزئی اضلاع میں 43 شدت پسند جبکہ بلوچستان میں 31 شدت پسند ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔