پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2026 میں 39 ملین ڈالر سرپلس میں آگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں ملک کو 371 ملین ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔ اکتوبر کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات اور برآمدی آمدنی میں بہتری نے ڈالر کی آمد بڑھانے میں مدد دی۔ تاہم رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 850 ملین ڈالر رہا۔
حکام کے مطابق عالمی توانائی قیمتوں اور درآمدات میں اضافے کے باوجود اکتوبر کا سرپلس بیرونی کھاتے کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔