پاکستان کی درآمدات

پاکستان کی درآمدات، اکتوبر میں امپورٹ بل 8.6 فیصد بڑھ کر 5.87 ارب ڈالر ہوگیا

پاکستان کی درآمدات میں اکتوبر 2026 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ملکی اشیا کی درآمدات کا حجم تقریباً 5.87 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 8.6 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں درآمدات 6.16 ارب ڈالر تھیں، اس لحاظ سے ماہانہ بنیاد پر اکتوبر کی درآمدات میں 4.74 فیصد کمی ہوئی۔ اکتوبر میں پٹرولیم سب سے بڑی درآمدی کیٹیگری رہی جس کا حجم 1.60 ارب ڈالر تھا۔

جولائی سے اکتوبر تک مجموعی درآمدات 23.64 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 20.96 ارب ڈالر کے مقابلے میں 12.79 فیصد زیادہ ہیں۔