پاکستان کی معاشی صورتحال

پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری، معاشی لچک مضبوط ہونے لگی

پاکستان کی معاشی صورتحال میں حالیہ مہینوں کے دوران کچھ مثبت اشارے سامنے آئے ہیں۔ موجودہ عالمی اور علاقائی مشکلات کے باوجود سرمایہ کاری، کرنٹ اکاؤنٹ اور برآمدات سے متعلق بعض اعداد و شمار میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور جولائی تا اکتوبر ایف ڈی آئی میں 22 فیصد سے زیادہ اضافہ بیرونی شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے درآمدات، توانائی لاگت اور بیرونی مالی ضروریات کو مسلسل منظم کرنا ضروری ہوگا۔