پاک فضائیہ

پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا، وزیراعلی عثمان بزدار

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا۔

پیر کو وزیر اعلی عثمان بزدار نے دفاع وطن کیلئے پاکستان ایئر فورس کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، 7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے، شاہینوں نے جرت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے مکار دشمن کو شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا۔