لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) پنجاب میں کاروباری ادارے صبح8 بجے سے رات 10بجے تک کھلے رہیں گے -وزیر
اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت
اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں کاروباری او رتجارتی اداروں کے نئے اوقات کار مقر ر کرنے کا
فیصلہ کیاگیاجس کے مطابق صوبہ بھر میں کاروباری اورتجارتی مراکز صبح8 بجے کھلیں گے اور رات 10بجے
بند کئے جائیں گے تاہم کلینک، فارمیسی ،کریانہ ، گروسری کی دکانوں وغیرہ پراطلاق نہیں ہوگا-اجلاس میں اس
بات پر بھی اتفاق کیاگیا کہ بازاروں،مارکیٹوں میں ماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے-کورونا بتدریج کم
ہورہاہے،احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے-رش والے مقامات پراگر جانا ضروری ہو تو ماسک ضرور
پہنیں-اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں دیگر پابندیاں نرم کرنے کے لئے این سی اوسی کو سفارشات بھیجنے
کا فیصلہ بھی کیاگیا-اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال ، چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری
داخلہ، سیکرٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے-