پی ایس او

پی ایس او نے ملک میں یورو وی سٹینڈرڈ فیول درآمد کرنا شر وع کردیا ہے ،ترجمان پٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد( ڈیلی مسلم ورلڈ ) پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران

خان اور وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او نے

ملک میں یورو وی سٹینڈرڈ فیول درآمد کرنا شر وع کردیا ہے ۔پی ایس او پہلی تیل مارکیٹنگ کمپنی ہے.

جس نے یورو وی پیٹرول کی درآمد شروع کی ہے ۔اس اقدام سے ملک کوبہتر کوالٹی کا فیول درآمد کرنے

میں مدد ملے گی اور اس کابنیادی مقصد ماحولیاتی تبدیلی اورعالمی حدت میں اضافے سے سے ماحول کو

محفوظ بنانا ہے۔ترجمان نے مزیدکہاہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے اگست 2020سے پٹرول درآمدات کو یورو وی

خصوصیت میں تبدیل کرنے کیلئے پالیسی گائیڈ لائن تیار کرلی ہے اورڈیزل کی تمام در آمدات جنوری 2020ء

سے یورو وی سٹینڈر میں تبدیل ہوجائیں گی۔ان پالیسی گائیڈ لائنزپر عملدرآمد کیلئے اوگراکے ساتھ اسے

شیئر کیاگیا ہے تاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے طے کردہ ڈیڈلائنز کی روشنی میں یورو وی پٹرول

اور ڈیزل کی درآمد کو یقینی بنایا جاسکے ۔یورو وی پٹرول سے فضائی آلودگی سے بچنے میں مدد ملے گی ۔