چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی سمندر پارپاکستانیوں کے مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات سماعت کرنے والے جج صاحبان غیر ضروری التوا سے پرہیز کریں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بطور چیف جسٹس عہدہ سنبھالا تو کاروباری طبقے کی مشکلات کا علم تھا۔کورونا کی وجہ سے وقت پر کمرشل عدالتوں کے قیام کےلئے زیادہ اقدامات نہ کرسکے۔کورونا وبا کے کم ہوتے ہی ہم بے سب سے پہلے اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کئے. کمرشل مقدمات کے لئے ماڈل کورٹس کے روڈ میپ کے پہلے مرحلے میں پانچ اضلاع میں خصوص عدالتیں قائم کی گئی ہیں.

اگرچہ کراچی ہماری تجارت کا مرکز ہے لیکن پنجاب کے پانچ اضلاع میں پہلی ماڈل کمرشل کورٹ کے قیام سے پنجاب کو سبقت حاصل ہوئی. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور پہلے سے بنے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔پاکستان میں کاروباری طبقے کےلئے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں. انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کو بھی جلد نمٹانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جو ججز اوورسیز پاکستانیز کے مقدمات سن رہے ہیں وہ ان کے غیر ضروری التوا سے پرہیز کریں۔ تارکینِ وطن کی جانب سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ ہمارے ملک کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔تمام ادارے تارکینِ وطن کو درپیش مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔