وانگ یی

چین مراکش کے ساتھ مستقل اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہے: چینی وزیر خارجہ

بیجنگ(ڈیلی مسلم ورلڈ) چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین مراکش کے ساتھ

مستقل اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر آمادہ ہے اور نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کیخلاف لڑائی

میں اس کے ساتھ ساتھ پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے میں بھی مراکش کی مدد جاری رکھے گا۔مراکش کے وزیر

خارجہ ناصر بوریطہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں وانگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور مراکش

کے شاہ محمد ششم کی سربراہی میں چین اور مراکش کی اسٹریٹجک شراکت داری نے نوول کرونا وائرس کی

عالمی وبا کے امتحان کا سامنا کیا ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔وانگ نے کہا کہ چین مراکش کے ساتھ

اپنی دوستی کو اہمیت دیتا ہے اور ملک کے ساتھ مستقل اسٹریٹجک تعاون اور باہمی افہام و تفہیم اور مدد کو

مستحکم کرنے پر راضی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نوول کرونا وائرس کی لڑائی اور معیشت کی بحالی کیلئے

کوششوں میں مراکش کو مدد فراہم کرتا رہے گا اور بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر مراکش کے جائز دعوں

کی حمایت کرتا رہے گا۔وانگ نے واضح کیا کہ ایک بار چین کی نوول کرونا وائرس کیلئے ویکسین تیار ہو گئی.

اور اس استعمال میں لایا جانے لگا تو یہ عالمی سطح پر عوامی استعمال کی چیز ہو گی اور اس سے فائدہ اٹھانے

والوں میں افریقی ممالک کو سب سے مقدم رکھا جائیگا۔