ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد

ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد، مودی کی جانب سے احمد آباد میں استقبال

واشنگٹن (مسلم ورلڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر مغربی شہر احمد آباد میں اتر گئے ۔اس دورے کا مقصد بھارت اور امریکا کے درمیان پیدا ہونے والے تجارتی اختلافات کو بھلاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نیا رخ دینا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کسی بھی امریکی صدر کا آٹھواں جبکہ صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت ہے۔ گزشتہ برس ٹیکساس میں صدر ٹرمپ نے ہاڈی مودی تقریب میں شرکت کی تھی اور اسی طرز کی ایک تقریب احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجائی گئی ہے جسے نمستے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔

اس کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے ائیرفورس ون کے دروازے پر صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا استقبال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندی زبان میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم بھارت آنے کو تیار ہیں اور ہم راستے میں ہیں اور کچھ ہی گھنٹوں میں سب سے ملاقات کریں گے۔حال ہی میں امریکہ نے بھارت کے لیے ڈیوٹی فری پروگرام منسوخ کیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے امریکہ کی 28 مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔