خرم شیر زمان

کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے صدر اپنا کردار ادا کریں گے، خرم شیرزمان

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کراچی کے لئے فکرمند اور مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں، کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے صدر اپنا کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کراچی کے مسائل اور حالیہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ خرم شیرزمان نے صدرمملکت کوکراچی کی صورتحال سےآگاہ کیا اور بجلی کے مسائل ،پانی کی قلت سمیت گرین لائن پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی کو ان حالات سے نکالنا ہوگا،

کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، صدر مملکت کراچی کے لئے فکرمند ہیں، اور کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں، گرین لائن آئندہ سال تک شروع ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے صدر اپنا کردار ادا کریں گے۔