کرونا وائرس

کرونا وائرس سے چین میں مزید 57ہلاکتیں،، تھائی ڈاکٹرز نے کلر وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعوی کر دیا

بیجنگ(مسلم ورلڈ)ووہان شہر میں ریکارڈ 8 روز میں بننے والا ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال فعال ہو گیا۔ چین کو خطرنا ک وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 361 اور متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہو گئی۔ امریکا میں 11ویں اور بھارت میں دوسرے کیس کی تصدیق، تھائی ڈاکٹرز نے کلر وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعوی کر دیا۔کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، کلر وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،

چین میں مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار 200 تک جا پہنچی، 475 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین سے باہر دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 150 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ امریکہ میں 11 ویں اور بھارت میں دوسرے کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ووہان شہر میں ریکارڈ 8 روز میں بننے والا ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال فعال ہو گیا جس میں پیرکے روز سے مریضوں کا علاج ہو گا۔چینی آرمی کے 14 سو میڈیکل اسٹاف کے ماہرین متاثرہ شہر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں ڈاکٹرز نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تھائی ڈاکٹرز کا کہنا ہے علاج مصدقہ قرار دینے سے پہلے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں