پاکستان کے نقشے

کشمیر کو مکمل طور پر پاکستان کے نقشے میں شامل کر کے حکومت نے بروقت فیصلہ کیا ہے

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ)کشمیر کو مکمل طور پر پاکستان کے نقشے میں شامل کر کے حکومت نے بروقت فیصلہ کیا ہے. 50 سال سے زیادہ عرصہ سے کشمیر ایشو اقوام متحدہ میں التوا کا شکار ہے اور ہٹلر مودی نے ایک سال سے تمام مظلوم کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے ۔ اب ہمیں کشمریوں کی آزادی کے لیے جہاد کا اعلان کرنا ھو گا ۔ پوری مسلم امت کو کشمیریوں کا ساتھ دینا ھو گا ۔

وگرنہ روز محشر تمام مسلمان حکمران جواب دہ ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہارسجادہ نشین آستانہ عالیہ شیرربانی شرقپور شریف ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری سابق ایم این اے وضلع ناظم شیخوپورہ نے شیخوپورہ ضلع کونسل ہال میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود ڈپٹی کمشز شیخوپورہ اصغر علی جوئیہ ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین اور اسسٹنٹ کمشززکے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے

انہوں نے مزیدکہا ہے کہ اقوام متحدہ فیل ھو چکا ھے ۔ ہندوستان کے اندر مسلمانوں اور تمام اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ جلد ھندوستان کے اندر سے کئی نئی ریاستیں نکلیں گئیں ۔