کورونا سے ہر پندرہ سیکنڈ بعد ایک شخص ہلاک ہونے لگا،ہاپکنزانسٹیٹیوٹ

واشنگٹن ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) نئے کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ سے

زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے اس بیماری کے ہاتھوں اوسطا ہر پندرہ سیکنڈ بعد ایک شخص ہلاک ہو رہا ہے۔

امریکا کے جان ہاپکنز انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد سات لاکھ

سے متجاوز ہو چکی ہے۔ اگر گزشتہ صرف دو ہفتوں کے دوران اموات کی تعداد کو دیکھا جائے، تو یہ شرح اوسطا? 247 اموات

فی گھنٹہ یا ہر 15 سیکنڈ کے بعد ایک موت بنتی ہے۔ اس وبا سے اب تک دنیا بھر میں 18.5 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

ان میں سے تقریبا? 11 ملین دوبارہ صحت یاب بھی ہو گئے ہیں۔اس وقت یورپ کے کسی ملک میں اگر روزانہ بنیادوں پر مریضوں

کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تو وہ یوکرائن ہے۔ اس مشرقی یورپی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

کووڈ انیس کے تقریبا? 1300 نئے کیس رجسٹر کیے گئے۔ جرمنی میں، جو یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے،

ہسپتالوں کی تنظیم خود کو اس مرض کی ممکنہ دوسری لہر کے لیے تیار کر چکی ہے۔جاپان میں منہ میں جراثیموں کو مارنے اور

غراروں کے لیے استعال ہونے والا ایک محلول اس وقت ادویات کی دکانوں سے تقریبا? غائب ہو گیا، جب اوساکا کے گورنر نے

یہ کہا کہ یہ ہائی جین پروڈکٹ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ یکدم کمیاب ہو جانے والا یہ

‘ماؤتھ واش‘ اب جاپان میں بہت ہی کم دوا فروشوں کی دکانوں پر دستیاب ہے۔جنوبی افریقہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک

ملک میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے 24 ہزار کارکن خود بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے تاحال 181

کی موت بھی واقع ہو چکی ہے۔ جنوبی افریقہ براعظم افریقہ میں کووڈ انیس سے سب زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ بجٹ ایئر لائنز

جو دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرتی ہیں وہ خاص طور پر کورونا لاک ڈاؤن کے سبب تحفظات کا

شکار ہیں۔ ایسی تمام ایئرلائنز جن کے زیادہ تر جہاز چند منٹ ہی زمین پر گزارتے تھے اور پھر مسافروں کو لے کر محو پرواز

ہوجاتے تھے۔وہاں اب تک تقریبا? سوا پانچ لاکھ لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ یہ تعداد پورے براعظم افریقہ

میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کا نصف سے بھی زائد بنتی ہے۔ جنوبی افریقہ عالمی سطح پر اس بیماری سے پانچ سب سے

متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے۔جنوبی امریکا دنیا کا اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ براعظم بن چکا ہے اور اس نے یورپ کو

بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالمی سطح پر کووڈ انیس کی وجہ سے کْل ہلاکتوں میں سے تقریبا? 30 فیصد یا دو لاکھ چھ ہزار

اموات اسی براعظم میں ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ لاطینی امریکی ملک برازیل ہے، جہاں تقریبا? 96 ہزار لوگ ہلاک

ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد 49 ہزار اموات کے ساتھ میکسیکو دوسرے نمبر پر ہے اور پھرکولمبیا، پیرو، ارجنٹائن اور

بولیویا قابل ذکر ہیں۔براعظم شمالی امریکا میں یوں تو کینیڈا بھی اس وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے، لیکن عالمی سطح پر

سب سے زیادہ متاثرہ ملک آج بھی امریکا ہے۔ وہاں کورونا وائرس اب تک تقریبا? 48 لاکھ انسانوں کو متاثر کر چکا ہے۔

ان میں سے ایک لاکھ 57 ہزار کے قریب ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا کے کسی ایک ملک میں کووڈ انیس کے مریضوں

اور ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔